انگلش ادب کی شاہکار کتاب ہولڈ یور بریتھ کی تقریب رونمائی

اسلام آباد( ذوالقرنین قرنی) اسلام آباد کی ادبی اور ثقافتی تنظیم’ سخن برائے امن ‘ کے ذیر انتظام وقاص خواجہ کی تازہ نظموں پر مشتمل کتاب “ھولڈ یور بریتھ” کی تقریب رونمائی     پا کستان اکیڈمی آف لیٹرز میں  منعقد ھوئی۔

 تقریب کی صدارت معروف ادبی شخصیت افتخار عارف نے کی ۔ ان کے علاوہ  شاعر حارث خلیق ، اسکالر ڈاکٹر منزہ یعقوب اور صدف رضا سمیت درجنوں صحافی اور ادب کے طلبہ بھی تقریب کا حصہ بنے۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے وقاص خواجہ کی کتاب ہولڈ دی بریتھ کو تعمیری، انقلابی اور احساسات کی شاعری کا ایک عظیم مجموعہ قرار دیا۔مقررین کا کہنا تھاکہ وقاض خواجہ کی یہ کتاب انکے ماضی میں لکھے گئے ادب کی طرح انتہائی شاندار ہے ،وقاص خواجہ نے اردو اور انگلش کے ادب کو اس خوبصورتی سے یکجا کیا ہے کہ جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

معروف ادبی شخصیت افتخار عارف نے وقاص خواجہ کی کتاب کو بین الااقوامی انگلش ادب کی ایک عظیم تخلیق قرار دیا انکا کہنا  تھاکہ وقاص خواجہ انگلش ادب کی وہ قابل قدر شخصیت ہیں جو اب پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان بن چکے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ وقاص خواجہ کی ادبی تحریروں کو پاکستان میں پڑھائے جانیوالے نصاب کا حصہ بنانا چاہئے کیونکہ ابتک کی تازہ تحریروں میں یہ شاندار تحریر انتہائی بلند مقام اور مرتبے کی حامل ہے

تقریب میں مختلف یونیورسٹرز کے طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنکو وقاص خواجہ نے اپنا کلام خود پڑھ کر سنایا اس موقع پر طلبہ اور حاضرین نے دل کھول کرانکے کلام کی داد دی۔

وقاص خواجہ اور دیگر مہمانوں نے اسلام آباد کی ادبی اور ثقافتی تنظیم’ سخن برائے امن کی اس غیر معمولی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور تنظیم کا شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کتاب کی خریداری کےلئے یہاں کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *